لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ آبپاشی حکومت پنجاب کی جانب سے نہر لاہور کی اطراف میں موجود قبضہ مافیا و ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ ترجمان محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ آپریشن کے پہلے مرحلے میں ٹھوکر نیاز بیگ سے لیکر شاہکام چوک تک نہر کے اطراف میں موجود تجاوزات کو ہٹانے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر لاہور زون راشد منہاس کی زیر نگرانی ہونے والے اس آپریشن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔آپریشن کے اگلے مرحلے میں نہر کے دوسرے حصوں پر موجود تجاوزات کیخلاف کارروائی کی جائے گی جس کے بعد نہر کی خوبصورتی اور شہر لاہور کی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے نہر کناروں پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔