حافظ آباد،نوشہرہ ورکاں ،منڈی بہا ئوالدین، چیچہ وطنی(نمائندگان 92 نیوز) مخبری کے شبہ،معمولی رنجش ودیگر وجوہات پر 4افراد قتل،ایک کی نعش کو جلا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد چک چٹھہ میں سکندر حیات چدھڑ کو شبہ تھا کہ عمران رشیدنے اسکے بارے پولیس کو مخبری کی جس پر سکندرحیات نے اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے عمران رشید کوقتل کردیا۔نوشہرہ ورکاں گائوں کولووالہ کے رہائشی45سالہ رانا افتخار احمد اور 55سالہ رانا خالد محمود صبح سیر سے واپس آ رہے تھے ہے کہ ابوزرنے فائرنگ کرکے رانا افتخار احمد کو قتل جبکہ رانا خالد محمود کو زخمی کردیا۔مقامی پولیس نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ منڈی بہا ئوالدین گائوں ماجھی میں 30 سالہ عامر نے اپنے کھیت کتوں کی لڑائی سے روکنے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ ملکوال نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔چیچہ وطنی کے علاقہ چک 42بارہ ایل میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی نعش کو رضائی میں رکھ کر جلا دیا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ۔