لاہور(سپورٹس رپورٹر)مختار میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں ڈیسکون نے سٹوورٹ الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ محمد مبشر مین آف دی میچ قرار پائے ۔ دوسرے میچ میں ایگزونوبل نے یو پی ایس الیون کو 43 رنز سے ہرایا۔احمر جاوید مین آف دی میچ رہے ۔