بینن ( اے ایف پی ) افر یقی ملک بر کینا فاسو میں دہشت گر دوں کے ایک حملے میں 12سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔٭ابوجا ( اے ایف پی ) افر یقی ملک نا ئیجیریا میں داعش کے مبینہ حملے میں 4نا ئیجیرین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔٭وا شنگٹن ( اے ایف پی ) امریکی پو لیس افسر جیمز کو گز شتہ روز ایک سیاہ فام شخص کی 5سال قبل ایک مظاہرے کے دوران تشدد سے ہلا کت پر نوکری سے بر خاست کر دیا گیا ہے ۔٭کنساشا ( اے ایف پی ) افر یقی ملک جمہو ریہ کانگو میں سکیو رٹی کی نازک صو رتحال کیخلاف احتجاج کے دوران پو لیس کی فا ئرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔٭نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) شمالی بھارت میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے ۔ نئی دہلی میں سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔٭ برلن(این این آئی)جرمن جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی خلیجی ریاست قطر میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔٭ خرطوم (این این آئی)سوڈان میں حزب اختلاف کی درخواست پر مجوزہ خودمختار کونسل کی تشکیل 48 گھنٹے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے ۔٭ریاض(این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان عبدالعزیز نے گز شتہ روز امیرِ کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اْن کی خیریت دریافت کی۔٭کوالالمپور(صباح نیوز) ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے بڑے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔میڈرڈ(صباح نیوز) سپین کے جزائر کینری میں لگی آگ کے سبب 4ہزار افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے ۔