نواکشوط(اے ایف پی) موریطانیہ میں مہاجرین کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 40مسافر لاپتہ ہو گئے ۔ ٭بیجنگ (اے ایف پی) چین میں ایک کینیڈین شہری کو منشیات تیاراور سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔٭ سوچی(نیٹ نیوز)روس میں ایک گیسٹ ہاؤس کے منی چڑیا گھر میں موجود ریچھوں نے 11سالہ لڑکے کو پنجرے میں گھسیٹ کا ہلاک کردیا۔ ٭جکارتہ (صباح نیوز) انڈونیشیا کے جزیرہ سومبا کے قریبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔٭دوحہ(صباح نیوز) حماس نے لبنان میںتباہ کن دھماکوں پراظہار تعزیت کیا ہے۔٭رملہ (صباح نیوز)فلسطینی علاقوں میں بھی کورونا مریضوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔٭ بیروت (این این آئی) بیروت کے بعد یمن میں بھی حوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں انسانی المیہ رونما ہونے کے خطرات بڑھ گئے ۔وزیر اطلاعات کے مطابق الحدیدہ کے ساحل پر یرغمال صافرآئل ٹینکر پر 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے ، حوثی خالی کر رہے ،نہ منتقل کرنے درہے ہیں۔ ٭جدہ (این این آئی ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہ عبدالعزیز ہسپتال میں زیرعلاج مریض ہلال احمر کی ایک ایمبولینس لے کر بھاگ گیا ۔٭قاہرہ( نیٹ نیوز)مصر میںچھوٹا طیارہ بحیرہ احمر کے نزدیک گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔٭گروزنی(نیٹ نیوز)چیچنیا میں حکمران خاندان کی شان میں نظمیں لکھنے پر نقد انعامات دیئے گئے۔