انقرہ(نیٹ نیوز)امریکہ نے روس سے میزائل نظام کی خریداری پر ترکی کے خلاف پابندیوں پرغور شروع کردیا۔٭ ابرسلز(اے ایف پی) یورپی یونین نے مبینہ سائبر حملہ آوروں کے الزام میں پہلی بار روسی اور چینی افراد اور روسی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک ماہر یونٹ پر پابندیاں نافذ کردیں۔ ٭کنشاسا(اے ایف پی) کانگو میں 2حملوں میں 7شہری اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔٭بیروت(اے ایف پی) شمالی شام میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں9افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٭ نئی دہلی(کے پی آئی )ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک نے بھارت کو کوروناسے نمٹنے کیلئے 30 لاکھ ڈالر عطیہ کردیئے۔٭ واشنگٹن ( آن لائن)شگا گو کے ڈپٹی پولیس چیف ڈیون بوائڈنے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔٭تہران(صباح نیوز) ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ حج بدعنوان، ظالم اور متکبر طاقتوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ہے ۔٭ ہانگ کانگ سٹی(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ میں حکام نے جمہوری 12 نمایاں شخصیات کو نااہل قرار دیدیا ۔٭برلن (این این آئی) جرمنی میں ترک وطن کا پس منظر رکھنے والے افراد کی تعداد 21 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔٭ طرابلس، انقرہ ( آن لائن )ترک طیارہ مزیدشامی جنگجوئوں کو لے کر لیبیا پہنچ گیا ۔٭نیو یارک (آن لائن) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یزیدی بچے آج بھی داعش کے خوف میں مبتلا ہیں۔٭برلن(نیٹ نیوز)کورونا وبا کے باعث جرمن جی ڈی پی میں 10.1 فیصد گراوٹ آگئی۔٭ نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں سامتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی سمیت 3افراد کو کرپشن پر 4 سال قیدسنا دی گئی۔٭ میکسیکو (این این آئی)میکسیکو نے منشیات فروش کے گروہ کے رہنما ایل مینچو نے دشمنوں سے بچنے کیلئے مافیا سربراہ نے ہسپتال تعمیر کرلیا۔٭ابو ظہبی (آن لائن)متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کیلئے دبئی کے سفر کیلئے ڈیجیٹل ویزوں کا اجراکردیا۔٭ٹوکیو (آن لائن) جاپان کے ریستوران میں دھماکہ ، ایک شخص ہلاک ،17 زخمی ہوگئے۔ منسک (نیٹ نیوز) بیلاروس میں روسی جنگجوئوں کاگروہ ،روس میں بحری بیڑے کا خدمت گار غداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ماسکو(اے ایف پی) روسی عدالت نے سابق امریکی سمندری ٹریور ریڈ کو پولیس افسران پر حملہ کرنے کے الزام میں نو سال قید کی سزا سنادی ۔٭تائیوان کے سابق صدر لی ٹینگ ہوئی جنہیں مسٹر جمہوریت کہا جا تا ہے 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔٭ابوجا (نیٹ نیوز)نائیجیریا میں حملے میں 4شہری جاں بحق ہو گئے۔