ماسکو (این این آئی)روسی فوج نے امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں پر ملک کی سرحدوں کے قریب اشتعال انگیزفوجی مشقیں کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔٭ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کیلئے دعاؤں کیساتھ آتش بازی کی گئی ہے ۔٭ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب نے ورچوئل کانفرنس میں یمن کو 50 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔٭ماسکو(آن لائن) اسرائیل کے ایف 16 فائٹنگ فالکنز کو درپیش خطرے سے نمٹنے کے لئے روس نے میکوآن-گوریوچ میگ 29 جنگی طیاروں کا ایک دستہ شام پہنچا دیا ۔ ٭ لندن(نیٹ نیوز)ترکش ایئر لائنز کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ترکش ایئر لائنز نے 18جون سے 6یورپی ملکوں کے 16 شہروں کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٭انقرہ (این این آئی )ترکی نے لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت میں آلہ کار جنگجو اور ہتھیار بھیجنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ ٭تیونس سٹی (این این آئی)تیونس میں پارلیمنٹ کے سپیکر راشد الغنوشی پر عوامی حلقوں کے بعد پارٹی قیادت کی بھی تنقیدجاری ہے ، النہضہ موومنٹ کے سربراہ راشد الغنوشی پر پے درپے کاری ضربوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٭و ا شنگٹن (نیٹ نیوز)امریکہ نے بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی کو چینی جارحیت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔٭ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے156انویسٹی گیشن آفسروں کی تعیناتی کا حکم دیا۔٭ماسکو(اے ایف پی )روس نے کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کیلئے 5کھرب روبل( 72بلین ڈالر) خرچ کرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔