خر طوم ( اے ایف پی ) سوڈان کے دارالحکومت خر طوم میں شادی کی تقر یب میں دستی بم کے حملے میں حملہ آ ور سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔٭کنساشا ( اے ایف پی ) افر یقی ملک جمہو ریہ کانگو میں ایک جھیل میں کشتی الٹنے سے 15افراد ہلاک اور کئی لا پتہ ہو گئے ہیں ۔ ٭تہران (اے ایف پی ) ایران نے گز شتہ روز تصدیق کی ہے کہ یوکر ینی مسافر طیارے پر 2میز ائل داغے گئے تھے ۔ ٭ نیویارک (نیٹ نیوز ) سابق تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے سلامتی کونسل میں اقرار کیا ہے کہ شام کے شہر دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے ۔ ٭تہران ( نیٹ نیوز ) ایران کے ایک رکن اسمبلی احمد حمزے نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ٹرمپ کو قتل کر یگا اسے کر مان کی عوام کی طر ف سے 3ملین ڈالر انعام کے طو ر پر دئیے جا ئینگے ۔