ریاض ( نیٹ نیوز ) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں ایرانی نظام کے جارحانہ کردار سے نمٹنے کیلئے خلیجی ممالک میں اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔٭ رملہ(صباح نیوز) صہیونی حکام نے 40 سال سے پابند سلاسل 62 سالہ فلسطینی اسیر رہنما نائل البرغوثی کے خلاف مزید پابندیاں عائدکردیں۔ ٭دوحہ ( نیٹ نیوز ) خلیجی ریاست قطر کے امیر شیخ حمد تمیم بن حمد الثانی گلف کوآپریشن کونسل کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔