کولمبو (صباح نیوز)سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے چینی سفیر چن شو یوان سے ملاقات کی اور سنکیانگ کے معاملے پر چین کے مو قف پر اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔ ٭ماسکو ( نیٹ نیوز ) انسان نما روبوٹ لے کر جانے والا روسی خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہونے کی کوشش میں ناکام رہا۔٭صنعاء (این این آئی)یمن میں صدر منصور ہادی کی حامی فورسز نے ایک فوجی اڈہ علیحدگی پسندوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے ۔٭دوحہ ( اے ایف پی ) امریکی نما ئندوں اور افغان طالبان رہنمائوں کے درمیان قطر کے دارلحکومت دوحہ میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوا ہے جس میں افغا نستان سے امریکی فوج کے انخلا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔