پٹنہ (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میںریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت میں آکر تمام کسانوں کا قرض معاف کردینگے۔٭قاہرہ (اے پی پی) مصری دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی بحریہ کے حکام نے 5 مصری ماہی گیرو ں کو رہا کردیا ہے ۔٭برلن (اے پی پی) جرمنی کی گیرمانیا ایئرلائن دیوالیہ ہوگئی ہے۔٭واشنگٹن (آن لائن)امریکی ریاست ورجینیا کے ڈپٹی گورنر جسٹن فیئر فیکس نے خاتون کی جانب سے لگائے گئے جنسی حملے کا الزام مسترد کر دیا۔٭واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ کی مصروفیات پر مشتمل شیڈول لیک ہونے پر حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔