پیانگ ینگ (92 نیوزرپورٹ) شمالی کورین رہنماء کم جونگ دوبارہ منظر عام پر آگئے انہوں نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومتی کاوشوں کوشاندار کامیابی قرار دیا۔٭تل ابیب(نیٹ نیوز )اقوام متحدہ نے اسرائیل میں 2عہدیداروں کو دفتر کی گاڑی میں نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر معطل کردیا۔٭ اوٹاوا (اے ایف پی)چین کی جانب سے نیشنل سکیورٹی لا نافذ کرنے پر بطور احتجاج کینیڈا نے ہانگ کانگ کیساتھ ملزموں کے تبادلے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ٭بماکو(اے ایف پی) مالی میں عسکریت پسندوں نے قصبہ گواری پر حملہ کر کے 30 افراد کو قتل کر دیا، ریسکیو کیلئے آنیوالے 9 فوجی بھی مارے گئے ۔٭پانامہ سٹی(اے ایف پی) پانامہ کے دو سابق صدور ریکارڈو مارٹینلی اور جوآن کارلوس پر منی لانڈرنگ کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔٭منامہ (این این آئی )بحرین میں طلبہ کو گاڑیوں میں بٹھا کر گریجوایشن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔٭واشنگٹن ( آن لائن ) جنوبی کوریا کے صدر مون جے نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور کم جونگ ان کو دوبارہ ملنا چاہئے ۔٭ریاض ( آن لائن )سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں پر تازہ حملے کئے ہیں۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی انسانی حقوق کونسل کے صدر عواد العواد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں تقرر سے خواتین بااختیار ہوں گی۔٭ دمشق ( آن لائن )شام میںامریکی افواج نے فوجی اڈہ قائم ہوائی جہازوں کیلئے رن وے کی تعمیر شروع کر دی ہے۔٭ بیجنگ( آن لائن )ہانگ کانگ میںمتنازعہ شخصیت کی تعیناتی پرجمہوریت نوازوں نے جرمنی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔٭الجزیرہ ( آن لائن )الجزائر کی عدالت نے حکومت مخالف سیاستدانوں کی عارضی رہائی کا حکم دیدیا۔٭ریاض (این این آئی )شاہ سلمان نے امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم دیدیا۔٭ برلن( آن لائن )جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔٭ طرابلس(این این آئی)لیبیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر عقیلہ صالح اہم دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔ ٭واشنگٹن (آن لائن) امریکہ ، ویتنام ،فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی فوجی مشقوں پرتشویش کااظہارکیاہے ۔