لندن(اے ایف پی) برطانوی عدالت نے ڈیلی میل اخبار کو حکم دیا ہے کہ وہ صفحہ اول پر یہ نوٹس شائع کرے کہ اس نے میگھن مارکل کی نجی زندگی میں مداخلت کی تھی۔٭بیجنگ (اے ایف پی) چین نے ہانگ کانگ کے ارکان پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کرنیوالے ویٹو قانون کی منظوری دیدی، امریکہ نے شدید مذمت کی ہے ۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایرک سویل ویل نے ٹرمپ کیخلاف جھوٹی مہم چلانے اور کیپٹل ہل پر حملے کیلئے لوگوں کو اکسانے کے الزامات پر نیا مقدمہ دائر کر دیا۔٭موغادیشو (نیٹ نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔٭بغداد(این این آئی) نیٹو کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق میں ہمارا مشن صرف مشاورت کیلئے ہے ۔٭واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے روس پر شام میں کیمیائی حملے کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی میں رکاوٹ کا الزام عائد کیا ہے ۔٭واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر حملوں میں حزب اﷲ ملوث ہے۔٭ مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سٹاک ایکسچینج کے شعبے میں نئی مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔