واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس سنٹر کے ڈائریکٹر ولیم ایوانینا نے کہا ہے کہ چین ٹرمپ کی شکست کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے ۔ ٭کوالالمپور(اے ایف پی) مہاتیر محمد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔٭برسلز(اے ایف پی) بیلجیئم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی درخواست کے بعد سعودی عرب کے نیشنل گارڈز کو اسلحہ کی سپلائی معطل کر دی۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) امریکہ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر برینٹ سکووکروفٹ انتقال کر گئے ۔٭اوٹاوا(اے ایف پی) کینیڈا واشنگٹن کی جانب سے ڈیوٹی لگانے کے جواب میں امریکی المونیم پر 2.7ارب ڈالر کی ڈیوٹی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔٭قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر، یونان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کیلئے معاہدہ ہوا ہے۔٭ واشنگٹن(نیٹ نیوز)سعودی ولی عہد پر کینیڈا میں جلاوطن سابق عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 10 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاںلگا دیں۔٭ بیروت (صباح نیوز) لبنان حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی، پارلیمنٹ کا گھیرائو اور توڑ پھوڑ کی گئی۔٭ واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی سینٹر ز سعودیہ کو ڈرون کی فروخت روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)روس کی وزارت دفاع نے امریکہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی میزائل کارروائی ایٹمی حملہ سمجھا جائے گا ۔