واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چین کا جنوبی بحیرہ چین پر دعویٰ غیر قانونی ہے ۔٭صنعا (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے یمن کے حجہ کے علاقے میں فضائی حملے میں 7بچے اور 2خواتین ہلاک ہو گئیں۔٭ولنگٹن (اے ایف پی) نیوزی لینڈ مین کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد نے اپنے وکیل کو فارغ کر کے اپنا مقدمہ خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔٭باکو (اے ایف پی) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین سرحدی جھڑپوں میں فریقین کے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔٭ پیرس(نیٹ نیوز)فرانسیسی پہاڑوں سے ملنے والے 54سالہ بھارتی اخبارکا معمہ حل ہوگیا اخبار 1966 میں تباہ ہونے والے طیارے سے گرے تھے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز)گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندرپیچائی نے بھارت میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیامودی نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے ۔٭لندن (آن لائن)یورپی بازار حصص میں تیزی دیکھی گئی، ایف ٹی ایس ای100انڈیکس 1.3فیصد کے اضافے کے ساتھ 6174.21ہوگیا۔٭استنبول (این این آئی )استنبول کی تاریخی عمارت آیا صوفیہ میوزیم کومسجد میں تبدیل کرنے کے ترک حکومت کے فیصلے پر جرمنی میں رہنے والی ترک کمیونٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ٭ وارسا(این این آئی )پولینڈ میں صدارتی الیکشن کے ابتدائی غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ، صدر انچے ڈوڈا بظاہر جیت گئے ہیں۔٭دوحہ(این این آئی) امریکا کے رسپانسی پل اسٹیٹ کرافٹ میگزین نے کہاہے کہ کورونا کے دوران قطر کی وکالت کرنے والے امریکی پریشر گروپوں نے امریکا میں رفاہی خدمات کا جال بچھانا شروع کیا۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکی اپیلز کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں 17برس بعد وفاقی سطح پر پہلی مرتبہ کسی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو گئی ،47 سالہ مجرم ڈینیل لی کو ایک زہریلا انجیکشن لگایاگیا ۔٭لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ نے پوائنٹ سسٹم امیگریشن متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے ،سرحدوں کا کنٹرول دوبارہ سخت ، کم ہنر مند تارکین وطن کی آمد محدود کر دی جائے گی۔٭نئی دہلی (اے ایف پی )مغربی بنگال میں بی جے پی کے رہنما دبیندر ناتھ رے کی پھندے سے لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔٭اٹاوا(اے ایف پی )کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے متنازعہ خیراتی معاہدے پر معافی مانگ لی۔٭برسلز(نیٹ نیوز)کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث عائد پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ یورپی وزرائے خارجہ نے عملی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔٭تائی پے (این این آئی )تائیوان نے ایک ہفتے پر محیط جنگی مشقیں شروع کر دیں ۔٭پریٹوریا(این این آئی)کورونا وائرس روکنے کیلئے جنوبی افریقہ نے شراب پر دوبارہ پابندی لگا دی۔٭قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو فراعین کے دور کے 30 تابوت ملے ہیں ۔ ٭موغا دیشو(نیٹ نیوز) صومالیہ کے آرمی چیف خودکش حملے میں بال بال بچ گئے۔٭نئی دہلی( نیٹ نیوز)بی جے پی کے ترجمان سمبِت پاترا کی ٹوئٹ پر بحث چھڑ گئی۔