خر طوم ( اے ایف پی ) سو ڈان کے انٹیلی جنس چیف نے بغاوت کوناکام بنانے کے دوران 2فوجیوں سمیت 5افراد کی ہلاکت پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔٭ انقرہ(این این آئی)بر طانوی میڈیا کے مطابق ترکی نے شام سے تعلق رکھنے والے 650 باغی جنگجوؤں کو لیبیا میں منتقل کردیا ہے ۔٭ واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امر یکہ کی ایک عدالت نے ایرانی ا یجنٹ ہو نے کے الزام میں ایرانی شہریوں احمد رضا محمدی اور ماجدغوربانی پر فر د جرم عائد کر تے ہوئے قید کی سز ا سنا دی ہے ۔ ٭ کیانگا ( اے ایف پی ) افر یقی ملک یو گنڈا میں لڑکی بن کر امام مسجد سے شادی کرنے اورر لو ٹنے پر ایک شخص کو گر فتار کر لیاگیا ہے۔ ٭ نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاتی اڑیسہ میں ٹرین حادثہ میں 40 افراد زخمی ہو گئے۔ ٭نیو یارک ( نیٹ نیوز ) ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خواتین کے حوالے سے اصلاحات میں سعودیہ سرفہرست ہے۔ ٭ ٹو کیو ( نیٹ نیوز ) جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک مریض میں وہی ’پراسرار وائرس‘ پایا گیا ہے ، جس کی سب سے پہلے تشخیص چین میں ہوئی تھی۔