ماسکو(اے ایف پی )روس میں 1994ء کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری سب سے کم ترین سطح پر آگئی ۔٭ پیرس (اے ایف پی ) فرانس میں طلبہ نے کورونا کے دوران مالی حالات کے باعث مایوسی بڑھنے کیخلاف احتجاج کیا ۔ ٭قاہرہ (اے ایف پی ) مصر نے کہا ہے کہ لیبیا آئندہ انتخابات سے قبل آئینی ریفرنڈم کرانے پر رضامند ہو گیا ہے ۔ ٭ قاہرہ، دوحہ (نیٹ نیوز)مصر اور قطر نے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے یادداشتوں پر دستخط کردیئے ہیں۔٭ صنعاء (این این آئی )یمن کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نئی نسل میں انتہا پسندی کے بیج بو رہی ہے ۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں معدومیت کے خطرے سے دوچارعربی ہرن اور جنگلی بکریاں آزاد کردی گئیں۔٭ بیروت (صباح نیوز) لبنان نے سرحدی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے احتجاج کرتے ہوئے یرغمال شہری کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں بارش، دھند ،آندھی اور سمندری طغیانی کاامکان ہے۔ ٭واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے عراقی دارلحکومت بغداد پر مبینہ فضائی حملے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ فلسطین کو کوروناویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کردی گئی ہے۔ ٭نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نئے زرعی قوانین زراعت کو تباہ کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔٭ ناگپور(نیٹ نیوز) بھارت میں دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے 7 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔٭ پیرس(نیٹ نیوز)فرانسیسی صدر عمانویل میکغوں نے الجزائر میں نوآبادیاتی دور میں ڈھائے گئے مظالم پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے ۔