ابوجا(اے ایف پی )نائیجریا میں پولیس نے چار د یہات پر دھاوابولنے والے 30ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی )امریکہ نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد ڈاکٹروں کی ٹیم کو جیل میں بھوک ہڑتال کرنیوالے سیاسی رہنما الیکسی ناوالنی کے معائنے کی اجازت دے ۔٭لوانڈا (اے ایف پی )انگولا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنیوالے سیلاب کے باعث 14افراد ہلاک ،ہزاروں بے گھر ہو گئے ۔٭ لندن(نیٹ نیوز) مانچسٹر کی سنٹرل جیل میں قیدی نے خودکشی کر لی ۔٭لندن(نیٹ نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو نسل پرستانہ ای میل بھیجنے والی خاتون کو 2سال کی معطل سزا سنادی گئی ۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز )روسی صدر پوٹن کشیدگی کے باوجود امریکی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ ہوگئے ۔٭تہران (این این آئی)ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے محمد رضا فلاح زادہ کو بیرون ملک عسکری کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کا نیا نائب کمان دار مقرر کردیاہے ۔٭ہوانا(نیٹ نیوز)کیوبا میں حکمران کمیونسٹ پارٹی نے اپنے صدر میگوئیل دیاز کانَیل کو ملک کا نیا رہنما منتخب کر لیا۔٭برلن(نیٹ نیوز)جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کی پارٹی نے چانسلر کیلئے آرمین لاشیٹ کی حمایت کردی۔٭قاہرہ(این این آئی)کرنسی نوٹوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے والے مصری انجینئرکی تعریف کی گئی ہے۔٭ریاض(نیٹ نیوز) سعودیہ میں شدید برف باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا شہریوں نے حسین مناظر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز)سابق امریکی نائب صدر والٹر مونڈیل 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزین بچوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔پناہ کے متلاشی تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہَنڈوراس، گوئٹے مالا، السلواڈور سے ہے ،30فیصد بچے شامل ہیں۔٭خرطوم (صباح نیوز)سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کردیا ۔