قاہر ہ ( نیٹ نیوز ) مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس فیصلے کے خلاف درخواست رد کر دی ہے جس کے مطابق ملک کی معروف یونیورسٹی کی خواتین پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ تدریسی عمل کے دوران چہرے پر نقاب نہیں لے سکتیں۔٭واشنگٹن(این این آئی) یونان میں تین جزیروں کے مکینوں نے پناہ گزین کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کی آمد پر احتجاج کیا ہے ۔ ٭بغداد(این این آئی)عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ امریکی سفارت خانے پر حملوں کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔٭ طرابلس ( نیٹ نیوز ) لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان میجر جنرل المسماری نے کہا ہے کہ ترکی مسلسل اور بڑے پیمانے پر شام سے جنگجو لیبیا بھیج رہا ہے ۔