اواگادوگو (اے ایف پی)برکینافاسو میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 11مزدور ہلاک 3زخمی ہوگئے ۔٭لندن( اے ایف پی)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو دل کے معائنے کیلئے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٭یریوان(اے ایف پی)آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے قبل ازوقت انتخابات کرانے کیلئے تیار ہوں ۔٭ نوم پنہ(اے ایف پی )کمبوڈیا کے جلاوطن رہنما سیم رینسی کو حکومت گرانے کے الزام میں 25سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ ٭ کنساشا(اے ایف پی)کانگو کی حکومت نے کہا ہے کہ 3روزہ لڑائی کے دوران 3فوجی اور 16حملہ آور ہلا ک ہوئے ہیں ۔٭جنیوا(صباح نیوز) نائیجیریا کی 66 سالہ نجوزی اکونجو اویلا نے عالمی ادارہ تجارت کی سربراہی سنبھال لی ۔٭تہران(نیٹ نیوز )ایران نے اسرائیل کی جانب سے خلیج عمان میں جہاز پر دھماکے کا الزام مسترد کردیا۔٭دوحہ(این این آئی)قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا۔٭ریاض(این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے ۔٭انقرہ(این این آئی)ترکی کی اپوزیشن نے حکومت کو خودکشیوں میں اضافے کا ذمہ دارقراردیدیا۔٭ نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ شمال مشرقی شام میں جیلوں اور کیمپوں میں موجود تمام بچوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے ۔٭برسلز(اے ایف پی )یورپی یونین نے ناولنی کی حراست پر 4روسی سینئر حکام پر پابندیوں کی منظوری دیدی۔٭ریاض(این این آئی ) سعودی عرب میں سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو قانون تجارت کی خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے مہلت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔٭صنعا(نیٹ نیوز)اقوام متحد ہ نے یمن میں لاکھوں افراد کو بھوک سے بچانے کیلئے امداد کی اپیل کی ہے ۔٭عمان (این این آئی)اردن میں دو وزرا نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر استعفی دے دیا۔٭ریاض(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔٭بغداد(این این آئی) عراق میں ایک خاتون شہری کی وڈیو سامنے آئی ہے جو ناصریہ میں احتجاج کے دوران اپنے 12 سالہ بیٹے کی ہلاکت پر غم کی شدت سے چلاتی نظر آ رہی ہے ۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی )اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے لیے متعین سفیر محمد الخاجہ بن گوریون ہوائی اڈے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزارت خارجہ میں اپنی اسناد پیش کیں ۔٭ نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ چینی ہیکرز نے بھارت پربڑا حملہ کیا تھا ۔٭ ینگون(نیٹ نیوز،آن لائن )میانمار میں فوج کی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔آنگ سان سوچی پر مزید 2 الزامات عائد کردیئے گئے۔٭سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریاں جاری ہیں فروری میں 6 بیگناہ شہری شہید کردیئے گئے ۔٭ نیو یارک( نیٹ نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حامیوں کو بھڑکانے پر کوئی ملال نہیں ۔