واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے پولیس میں اصلاحات کا بل پاس کر لیا، بل کو سیاہ فام مقتول جارج فلائیڈ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ ٭نیروبی (اے ایف پی)انسانی سمگلرز نے جبوتی کے قریب 80تارکین وطن کو سمندر میں پھینک دیا ،جن میں سے 20 ہلاک ہو گئے ۔٭ بیجنگ(اے ایف پی) چینی پارلیمنٹ نیشنل پیپلز کانگریس ہانگ کانگ میں انتخابی اصلاحات پر بحث کریگی۔ ٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں بم کی اطلاع پر تاج محل کو فوری بند کر دیا گیا۔٭ دارفور(نیٹ نیوز)سوڈان کے شمالی صوبے دارفور میں دو قبیلوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔٭انقرہ(نیٹ نیوز) ترک صدر ر اردوان نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔٭تہران(صباح نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ، ایران کیخلاف امریکہ کے غیرقانونی پابندیوں کی منسوخی ہے ۔٭ نئی دہلی (این این آئی ) مچھروں کیلئے جلائے گئے کوائل نے جھونپڑی جلادی، ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔٭ لندن (این این آئی )برطانیہ میں ٹیکس فراڈ سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔٭ غرب اردن(صباح نیوز،این این آئی) اسرائیلی فوج نے متعددفلسطینیوں کو گرفتار کر لیاجبکہ دو منزلہ مکان مسمار کردیا۔٭مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)غزہ کے قریب اسرائیل کا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ جبکہ پائلٹ ہلاک ہوگیا۔٭ ریاض(این این آئی ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عرب جدوجہد شیلڈ سے نوازاگیا۔٭ بیجنگ(این این آئی )چین میں مجسمہ ساز نے ٹرمپ کے مجسمہ کی قیمت 2کروڑ روپے مقرر کردی۔٭نئی دہلی(این این آئی )کاشتکاروں کا متنازعہ قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے ، کسانوں کی حمایت میں نوجوان فنکار بھی سامنے آ گئے ۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہامارات ،بحرین کیساتھ خصوصی سکیورٹی انتظامات چاہتے ہیں۔٭ریاض( این این آئی)سعودی عرب میںہیراپھیری کے حوالے سے 2000کیسز پراسیکیوشن کے سپرد کردیئے گئے۔٭ریاض (این این آئی ) سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے غیرملکی ملازمین کو کمپنیوں سے واجبات دلوا دئیے ۔٭قاہرہ(این این آئی ) قطر کی حکومت نے مزدوروں کیلئے نئی واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ برائے یمن نے حوثی رہنمائوں سے پہلی ملاقات کی ہے۔٭نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں بیٹی کے تن سے سر کو جدا کرکے ہاتھ میں لیے پھرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔٭جوہانسبرگ (اے ایف پی)جنوبی افریقہ کی جوڈیشل کمیٹی نے چیف جسٹس کے اسرائیل کے حق میں بیان کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا حکم دیا ہے ۔