بیجنگ (آن لائن) چین میں کوئلہ کی کان میں گیس دھماکے میں8 کان کن ہلاک ہو گئے ۔٭تہران (صباح نیوز)ایران میں صدارتی امیدواروں کے درمیان براہ راست دوسرا ٹی وی مباحثہ آج نشر ہوگا۔٭ماسکو (اے ایف پی) روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر انصاف سمیت 9 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔٭ ماسکو (این این آئی)روس کے معروف اپوزیشن سیاست دان دیمیتری گڈکوف اپنی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے ۔٭برلن(این این آئی) جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی انہالٹ میں پارلیمانی الیکشن وزیر اعلیٰ رائنر ہازے لوف کی پارٹی نے چیت لئے ۔٭تہران (این این آئی)ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ رفسنجانی نے غیر مسبوق تنقیدی بیان میں ملک کے تمام طبقات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)ہتھیاروں کے ایک روسی سمگلر وکٹر بائوٹ کی والدہ نے امریکی اور روسی صدور سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی رہائی سے متعلق بات چیت کریں، ہتھیاروں سے متعلق نکولس کیج کی فلم ان سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔٭ اوسلو (نیٹ نیوز)مہینوں پہلے برطانیہ کے قریب ڈوبنے والے ایرانی بچے کی لاش ناروے کے ساحل پر پہنچ گئی۔٭بغداد(این این آئی) عراق میں سڑک پر نومولود کی لاش کی بیحرمتی پر شہریوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔٭میکسیکو سٹی (این این آئی )میکسیکو میں نئی ملکی پارلیمان کے انتخاب کے لیے رائے دہی مکمل ہو گئی ہے نتائج کا اعلان باقی ہے ۔٭ ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں طویق 2 کے نام سے عرب ملکوں کی مشترکہ فضائی مشقیں امیر سلطان ایئر بیس میں شروع ہوگئیں۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی ماحولیاتی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔٭کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں ڈوبنے والے سنگاپور کے کنٹینر جہاز کا بلیک باکس برآمد کرلیا گیا تاہم تیل کے رسا ئی کی جانچ پڑتال کے لیے ڈائیو کو ترک کردیا گیا۔٭بغداد(این این آئی)عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ الحشد ملیشیا کے اندر سیاسی ایجنڈا ناقابل قبول ہے ۔٭ برلن(این این آئی)جرمنی میں کیتھولک کلیسا کے اراکین کے خلاف قانونی مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب اورکویت کی رابطہ کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ،سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیرخارجہ شیخ احمدناصرالصباح نے شرکت کی ہے ۔٭صنعاء (این این آئی) یمن میں حوثیوں نے خواتین کو اپنی طرف راغب کرنے کی نئی مہم شروع کردی۔صنعا اور دوسرے علاقوں کی ہزاروں خواتین کو ملیشیا کے کیمپوں میں لانے کا حکم دیا گیا ہے۔