تہران ( اے ایف پی ) ایران میں بر طانوی سفارتخانے کا کہنا ہے کو بر طانوی ماہرین کی ایک ٹیم ایران پہنچی ہے جو کہ نیو کلئیر ری ایکٹر کے بھاری پانی کا جا ئز ہ لے گی ۔٭نابلس (اے ایف پی) تیونس کے ایک رکن پارلیمنٹ کیخلاف سکول کے سامنے فحش حرکات کرنے پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔٭جنوبی کوریا(نیٹ نیوز ) متنازع بیانات، انوکھے فیشن اپنانے والی جنوبی کوریا کی 25 سالہ گلوکارہ و اداکارہ سولی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔٭ نئی دہلی(آن لائن، نیٹ نیوز ) بھارت میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے دوران 13افراد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے ۔ ٭وارسا ( نیٹ نیوز )پولینڈ میںپارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نے وا ضح برتری حاصل کی ہے۔٭میڈرڈ(آن لائن)سپین کی سپریم کورٹ نے پیرکوکاتالونیاکے9رہنماؤں پرفساد برپاکرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔