لندن ( نیٹ نیوزر ) فیس بک انتظامیہ نے 3 ماہ کے دوران بچوں کے ساتھ بدسلوکی، جنسی استحصال اور تشدد پر مبنی ایک کروڑ سے زائد پوسٹوں کو ہٹادیا۔٭روم (نیٹ نیوز ) یو رپی ملک اٹلی کے دنیا بھر میں سیاحت کے حوالے سے مشہور ترین شہر ’وینس‘ میں 50 سال بعد بدترین سیلاب آنے کے بعد ایمر جنسی صورتحال کا اعلان کردیا گیاجبکہ حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔٭نئی دہلی (اے ایف پی) نوبل انعام یافتہ مارگریٹ ایٹ ووڈ، اورہان پامک اور جے ایم کوئٹیز سمیت 250 سے زائد مصنفین، دانشوروں اور صحافیوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ آتش تاثیر کی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔٭ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈز نے ملائیشیا جانیوالی کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا جس میں 119 روہنگیا مسلمانوں کو غیرقانونی طریقے سے لے جایا جا رہا تھا۔ ٭ڈبلن ( نیٹ نیوز ) یورپی جزیرہ نما ملک آئرلینڈ میں ایک حر ا سانی کے ملزم نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دلیل پیش کی کہ خاتون نیم عریاں نہ ہوتی تو اسے جنسی ہراساں نہ کرتا ۔٭لیون(آن لائن)فرانس میں پانچ گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک سالہ کیمرونیئن جڑی ہوئی بچیوں کو کامیابی سے علیحدہ کردیا گیا ہے ۔٭ واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی جج نے رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے اور طالبہ سے حلف لیتے ہوئے اسے پریشان کرنے والے بچے کو گود میں لے لیا۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں ایک نیلامی کے دوران ایک شاہین چار لاکھ ریال میں فروخت ہوا۔٭سیکار(آن لائن) بھارتی ریاست را جستھان مین مسافر بس اور گا ڑی کے درمیان تصادم کے باعث7افراد ہلاک اور12شدید زخمی ہو گئے ۔ ٭ابوظہبی (این این آ ئی ، آ ن لا ئن )مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے ۔٭تبلیسی(آن لائن) جارجیا میں1994میں ایک سٹور کلرک کے قتل کے مقدمہ میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔