اواگا دوگو ( نیٹ نیوز ) افریقی ملک بر کینا فاسو میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکر انے کے باعث 5فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔٭واشنگٹن(اے ایف پی )امریکہ نے احتجاجی مظاہرین کیخلاف کریک ڈائون کے الزام میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حسن پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔٭کیف ( اے ایف پی ) یو کر ین کے وزیر اعظم اولیکسی گونچارک نے صدر زلینکسی کے معیشت پر طنز کے حوالے سے آڈیو سامنے آنے پر استعفیٰ کی پیشکش کر دی جسے صدر نے مسترد کر دیا ۔٭ سنگا پور (این این آئی)سنگاپور میں ٹوائلٹ میں متعدد خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانے والے 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔٭سوا(اے ایف پی )فجی میں ٹائنو طوفان اور سیلاب باپ ،بیٹی کو بہا کر لے گیا جبکہ 100سے زائدافراد نے مہاجر کیمپ میں پناہ لی ہے ۔٭ نئی دہلی ( اے ایف پی ) بھارت میں بیلوں کی دوڑ کے دوران ایک شخص ہلاک ،درجنوں زخمی ہو گئے ۔٭ ماسکو ( اے ایف پی ) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے لیبیا کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی ۔٭لندن ( اے ایف پی ) برطانیہ میں بچوں کو سکول سے چھٹی کے بعد واپس لے جانے میں تاخیر کرنے والے والدین پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔٭ واشنگٹن (این این آئی)بنگلہ دیش میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر عدالت نے ایک معروف ایڈیٹر اور روزنامہ کے 9 دیگر ملازمین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ۔٭ انقرہ(نیٹ نیوز)ترکی میں 3سال کے بعد وکی پیڈیا پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔