ریاض(نیٹ نیوز) سعودی شہر دمام کی رہائشی 28سالہ خاتون نے ہسپتال میں بیک وقت 4بچوں کو جنم دیا۔٭لندن (اے ایف پی) امریکہ اور برطانیہ نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ برس جارجیا پر ہونیوالے سائبر حملے روس نے کئے تھے ۔٭مسقط (اے ایف پی) عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق نے قومی ترانے سے سلطان قابوس کا نام نکالنے کا حکم دیدیا۔٭تیونسیا (این این آئی)تیونس میں مخلوط حکومت تشکیل ،النہضہ تحریک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔٭برلن(نیٹ نیوز)وفاقی جرمن کابینہ انٹرنیٹ کے ذریعے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ملک میں نئے سخت قوانین نافذ کرنے پر متفق ہو گئی ہے ۔٭ریاض (این این آئی) پٹرولنگ پولیس کو جدید ترین گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔٭ ریاض (این این آئی)بیس بڑی عالمی معاشی طاقتوں پر مشتمل گروپ 20 کے وزائے خزانہ و مالیات کا اجلاس آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوگا۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں طلباء کو نقل کرنے کی ترکیبیں بتانے پر پولیس نے سکول کے منیجر کو گرفتار کر لیا۔٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے انہیں کم عقل اور بے وقوف قرار دے دیا۔٭بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ہزاروں خواتین ’اسقاط حمل‘ کو قانونی قرار دلانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔٭ماسکو (آن لائن) روس میں ایک طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی جسکے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ۔٭نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت ،تامل ناڈومیں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 23زخمی ہو گئے ۔٭کابل (نیٹ نیوز)افغانستان میں صدارتی انتخاب کے حتمی نتائج کے بعد ملک میں سیاسی بحران کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔٭ روم (این این آئی)اطالوی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پولیس نے ترکی اور لیبیا کے مابین اسلحہ کی اسمگلنگ کے شبے میں لبنانی پرچم بردار کارگو جہاز کے کپتان کو شمالی اٹلی میں گرفتار کیا ہے ۔٭ دمام(نیٹ نیوز) سعودی عرب میںننھی بچی پر تشدد کرنے والی سنگدل ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ دِنوں ویڈیو وائرل ہو ئی تھی ۔٭میکسیکوسٹی(صباح نیوز)میکسیکو کی ریاست میشوا کان میں اجتماعی قبر سے 10نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ ٭ واشنگٹن( نیٹ نیوز) ڈیمو کریٹک امیدواروں نے نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ کو نشانہ بناتے ہوئے اُنہیں ضدی اور گھمنڈی شخص قراردے دیا ۔٭ انقرہ(نیٹ نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم شام کے موضوع پر روس کے ساتھ تاحال مطلوبہ نقطے تک نہیں پہنچے ۔٭ واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ نے ایرانی پارلیمانی انتخابات میں ہزاروں امیدواروں کو حصہ لینے سے روکنے کے الزام میں5ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی۔