کٹھمنڈو (اے ایف پی) نیپال میں تیزاب گردی پر 20 سال سزا اور متاثرہ کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا قانون نافذ ہو گیا۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی تحقیقات کاروں نے کہا ہے کہ چارلی ایبڈو حملے میں گرفتار پاکستانی شخص کی شناخت کے متعلق شبہات پائے جاتے ہیں اور مزید تحقیقات ہو رہی ہے ۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے سیاہ فام ولیم گرین کے اہلخانہ کو 20 ملین ڈالر بطور زرتلافی ادا کئے جائینگے ۔٭برلن( آن لائن )جرمنی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ نئی سرد جنگ میں متحد ہونے کی ضرورت ہے ،امریکہ ،یورپ کو کندھے سے کندھا ملانا ہوگا۔٭نیویارک ( آن لائن )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حکومت،حوثیوں میں قیدیوں کا تبادلہ خوش آئندہے ۔٭بغداد (این این آئی)عراق میںایرانی حمایت یافتہ ملیشیا نے امریکی سفارت خانے پر حملے کی دھمکی دیدی۔٭ کابل (این این آئی )افغانستان میںداعش حملہ میں محفوظ طالبہ نے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔٭کابل(نیٹ نیوز)داعش کے حملے کی وجہ سے افغانستان سے سکھ،ہندئوں نے نقل مکانی شروع کردی۔٭بغداد (این این آئی)امریکہ نے عراق میں سفارتخانہ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔٭ریاض ( آن لائن )سعودی عرب کی میزبانی میں2 روزہ جی 20 سربراہی وڈیو کانفرنس 21 نومبر کو ہو گی۔ ٭ابوظہبی (آن لائن) ابو ظہبی میں غیر قانونی طور پر مسافروں کو نجی کاروں میں منتقل کرنے والوں کو اب 3000 ہزار درہم جرمانہ بھگتنا پڑے گا۔٭برلن(نیٹ نیوز)جرمن چانسلراینجلا مرکل نے جرمنی میں زیر علاج روس کے حزب اختلاف کے لیڈر الیکسی ناوالنی کی عیادت کی ہے ۔٭عمان (این این آئی)سعودی عرب میں گرفتار فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف فوجی عدالت میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف جدو جہد کے الزام میں ٹرائل دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔