ابوجا(اے ایف پی )نائیجیریا کے وزیر اعظم نے بری،بحری اور فضائیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کو ہٹا دیا ۔٭سرینگر(این این آئی،کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں تاحال انٹرنیٹ پر پابندی برقرار ہے ،قابض فورسز نے حریت رہنما جاوید احمد میر کو سرینگر سے گرفتا رکرلیا۔٭ نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت ٹک ٹاک اور وی چیٹ سمیت 59 چینی ایپس پر مستقل طور پر پابندی عائد کر دی ۔٭مسقط(نیٹ نیوز)عمان کے سلطان نے دفاعی و قومی سلامتی کونسل کی تنظیم نو کردی۔٭جاوا(نیٹ نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع میراپی آتش فشاں پہاڑ فعال ہو گیا ہے ۔٭دبئی(نیٹ نیوز) دبئی میں اسرائیلی قونصل خانہ کھل گیا۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں اغوا کیس میں خاتون کو سزائے موت کی توثیق کردی گئی۔٭ ناصریہ (این این آئی)عراق میں3 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔٭ ریاض (این این آئی)سعودیہ میںایک تہائی شادیاں ناکام ہورہی ہیں جبکہ شرح طلاق میں خوفناک اضافہ ہوا ہے ۔٭تہران (این این آئی)ایران میں ایک اور ریسلر کو قتل کے الزام میں قصور وار قرار دے کر پھانسی دے دی گئی ۔٭صنعاء (این این آئی )یمنی فوج نے ایرانی ساختہ آبی بارودی سرنگ ناکارہ بنادی۔ ٭برسلز،صنعائ(این این آئی)یورپی یونین نے کہا ہے کہ سعودیہ پر حوثی باغیوں کے فضائی حملے ناقابل قبول ہیں۔٭ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں 3ماہ میں ڈھائی لاکھ غیر ملکی مزدوروں کا انخلا ہوا ہے۔٭خرطوم (این این آئی )سوڈان میں پابندیاں ختم ہونے کے بعد پہلے امریکی فوجی عہدیدارنے دورہ کیا۔٭ریاض (این این آئی ) سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی نے سرما سیزن میں سیاحوں کیلئے 3 پیکیجز کا اعلان کردیا۔٭ ابوظہبی (این این آئی ) امارات میںاوبر نے کوروناویکسی نیشن مراکز تک سفرکرنیوالوں کیلئے 25فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔٭مکہ مکرمہ (این این آئی) سعودی نوجوان عماد العمودی نے روبوٹ ٹیکنالوجی میں مسلسل تیسرا عالمی مقابلہ جیت لیا۔٭ کوالالمپور (این این آئی )ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ترجمان کے مطابق وہ صحت مند اور اپنے گھر پر موجود ہیں۔٭برسلز (این این آئی)یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے فی الحال روس کے خلاف نئی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔