ریاض (این این آئی )سعودی خاتون نے فن خزافی اور ظروف پر نقش نگاری اور ملمع سازی کے فن کو ایک نئی جہت سے روشناس کرادیا۔٭ واشنگٹن(این این آئی)امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کی تصویروں سے ایک لاکھ سے زیادہ خواتین کی جعلی عریاں تصاویر تیار کرنے کے بعد آن لائن شیئر کی گئیں۔٭زوگیدی(نیٹ نیوز)یورپی ملک جیارجیا میں مسلح شخص نے بینک ڈکیتی کے دوران وہاں موجود عملے اور صارفین کو یرغمال بنا لیا۔٭ خرطوم(نیٹ نیوز)سوڈانی سکیورٹی فورسز نے خرطوم میں مظاہروں پر تمام اہم سڑکیں بند کردیں۔٭ واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر دفاع نے چین، روس کیخلاف مضبوط اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے ، وہ اگلے ہفتے بھارت، سری لنکا کا دورہ کرینگے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے پراپیگنڈا کا الزام لگا کر مزید 6چینی چینلز کیلئے قواعد سخت کر دئیے ۔٭ طرابلس)لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی سیلاب میں پھنسنے کے باعث 15تارکین وطن ہلاک ہو گئے ۔٭ کراچی(آن لائن) گوگل کے نیکسٹ بلین یوزرز اقدام کے تحت کام کرنے والے ریسرچ اینڈ انسائیٹ گروپ نے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے نئے افراد کو، پہلی مرتبہ آن لائن جانے کے موقع پر درپیش چیلنجوں کامطالعہ شامل ہے ۔