اسلام آباد( آن لائن )رواں کلینیڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں اورمجموعی کھاتوں کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق کیلینڈرسال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 7.99 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.91 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 7.336 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔اسی طرح جون 2019 کے اختتام پرشیڈول بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 8.096 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں شیڈول بنکوں کے مجموعی کھاتوں میں اضافہ کی شرح 9.52 فیصد رہی۔سٹیٹ بنک کے مطابق کیلینڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیڈول بنکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 1کروڑ37 لاکھ 47 ہزار 355 ملین روپے ریکارڈ کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.52 فیصد زیادہ ہے ۔