لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سول سروسز اکیڈمی چھیالیسویں کامن، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(PAS )کیمپس ، بیچ بیالیس کے 45 پروبیشنر افسران پر مبنی وفدنے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ۔وفد کی قیادت ڈائریکٹر PAS کیمپس عاصم اقبال نے کی۔دورے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی رائو امتیاز احمد کی جانب سے وفد میں شامل افسران کو شہر لاہور میں دن رات جاری مربوط صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی اورلاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں قائم جدید ویڈیو وال کنٹرول روم کا بھی وزٹ بھی کرایا گیا،اس موقع پرایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی رائو امتیاز احمد نے ڈائریکٹر PAS سی ایس اے عاصم اقبال کو شیلڈ پیش کی ۔مزید براں ایل ڈبلیو ایم سی نے سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ اور ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا ۔جس کا مقصدطلباء اور شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔