لاہور(سپیشل رپورٹر) مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس نے دو درجن سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ، راوی روڈ، شفیق آباد، اسلام پورہ، لوئر مال، داتا دربار، بھاٹی گیٹ، ٹبی سٹی، لوہاری، شادباغ، مصری شاہ، گجر پورہ، بادامی باغ،نولکھا،قلعہ گجرسنگھ، گوالمنڈی، مزنگ، انارکلی، ساندہ، لٹن روڈ، اچھرہ، شادمان، مغل پورہ، نشتر کالونی، کوٹ لکھت، ملت پارک سمن آباد سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس نے 25سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔