ینگون (اے ایف پی) میانمار نے کان حادثے میں 174افراد کی ہلاکت کے بعد وزیر برائے سکیورٹی افیئرز کرنل نے لین سمیت فوج کے 2 اعلیٰ عہدیداروں کو فارغ کر دیا۔٭قاہرہ (اے ایف پی) مصری پارلیمنٹ نے حاضر سروس اور سابق فوجی عہدیداروں کو صدارتی اور پارلیمانی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم منظور کر لیں۔٭بغدد(اے ایف پی) عراق میں شدت پسند تنظیموں پر گہری نظر رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ دانشور اور تھنک ٹینک ہاشم الہاشمی کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔٭لندن (اے ایف پی) برطانوی شہزادہ ہیری نے ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاج برطانیہ کو اپنے نوآبادیاتی ماضی کی تکلیف دہ غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہئے ۔٭واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں دو طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جسکے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک جبکہ6 افراد لاپتہ ہو گئے ۔٭ماسکو (آن لائن) روس میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جسکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔٭کویت سٹی (صباح نیوز)کویت سے 8 لاکھ بھارتی شہریوں کی بیدخلی متوقع ہے۔٭انقرہ (این این آئی )ترکی نے لیبیا میں فوجی اڈے پر دفاعی نظام کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔٭ انقرہ (این این آئی)جرمن میڈیا نے کہا ہے کہ لاکھوں ترک نوجوان اردوان کیخلاف بغاوت پر آمادہ ہیں۔٭ریاض (این این آئی )سعودیہ میںپروازیں بحال ہونے سے ساڑھے 7لاکھ افراد کی ایئر پورٹ آمدہوئی۔