ڈبلن( اے ایف پی)بولیویا میں تیز رفتار بس کھائی میں جاگری جس سے 20افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔٭الجزائر (اے ایف پی ) الجزائر میں ہزاروں افراد نے کورونا لاک ڈائون کی پابندیاں توڑتے ہوئے حکومت کے خلاف ریلی نکالی ۔ ٭بارسلونا(اے ایف پی ) سپین کی سابق صدر جوزف ماریہ اور انکے مشیر کو عدالت میں پیشی کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ٭واشنگٹن(اے ایف پی ) کیلیفورنیا میں ٹریفک حادثہ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔رباط (این این آئی ) مغربی صحارا پر مراکش نے جرمنی سے روابط منقطع کر دیئے ۔٭ماسکو(نیٹ نیوز) روس نے کہا ہے کہ مغر ب کو پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔٭واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے باور کرایا ہے کہ سعودیہ سے عسکری تعلقات میں پیش رفت ہو رہی ہے ۔٭ سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر جوانوں کے لیے نفسیاتی کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔٭ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فالکن کلپ نے ھددپروگرام پرعمل درآمد یقینی بناتے ہوئے شکرے اور پہاڑی شاہین کی نسل کی بقا کے لیے انہیں قدرتی ماحول فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔٭ریاض (این این آئی) سعودی وزارت انصاف نے کارپوریٹ اکائونٹ کی خدمت متعارف کرا دی ہے ۔٭ نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف طاقت کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔٭ برلن(نیٹ نیوز)جرمنی میں گزشتہ ماہ یعنی فروری میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔