ابوجا ( اے ایف پی ) افر یقی ملک نا ئیجیر یا میں سکیورٹی فور سز اور عسکر یت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 2کینیڈین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی ) امریکی وزیر خزانہ سٹیون منچن نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان 2روزہ تجارتی مذ اکرات میں مثبت پیش رفت ہو ئی ہے ۔ ٭میکسیکو سٹی (اے ایف پی ) میکسیکو میں ایک ٹر ین بس کے ساتھ ٹکرانے کے باعث 8افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ہیں ۔٭جو ہانسبرگ ( اے ایف پی ) جنوبی افر یقہ کی ایک ا علیٰ عدالت نے گز شتہ روز کر پشن کیس کی سماعت کے دوان کہا ہے کہ سابق صدر جیکب زوما کو کرپشن کے کیس کا سا منا کر نا پڑیگا۔ ٭ واشنگٹن(آن لائن)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے آئیکون موسمیاتی سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا ۔ ٭واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن ارکان نے ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کرنے کا اعلان کردیا۔٭ جوہانسبرگ(صباح نیوز) جنوبی افریقہ کے شمالی صوبہ لیمپوپو میں دریائی گھوڑے نے خطرہ محسوس کرنے پر حملہ کر کے معمر خاتون سیاح کو ہلاک کر دیا۔