بنگوئی(اے ایف پی) وسطی افریقی جمہوریہ میں باغیوں نے حملہ کرکے اقوام متحدہ کے 2امن فوجیوں کو ہلاک کردیا۔٭ریاض (این این آئی )سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے انڈونیشی صدر سے زلزلے کے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔٭کویت سٹی(نیٹ نیوز) کویت میں حکومت کو عجیب معاملہ درپیش ہے ، کئی شعبوں میں ملازمتوں کی اسامیاں خالی ہیں لیکن شہری ملازمتوں کیلئے تیار نہیں ہیں۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں غیرملکی شہری کو نہر میں دھکا دینے میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے متعدد نئے کیسز کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ کئی کیسز کے فیصلے سنائے گئے ہیں۔٭نیویارک(این این آئی)فیس بک نے ترکی کا انقرہ میں قانونی نمائندے کے تقرر سے متعلق مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔٭ تہران (این این آئی) ایران میں رقص کے لفظ پر ٹی وی میزبان معطل جبکہ گانے گانے پرمتعدد لڑکیاں گرفتارکرلی گئیں۔٭ مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مصر کے ایک سابق سفیر معتز احمد دین خلیل کو اقوام متحدہ کے عملے کو تربیت دینے کی ذمہ داری سونپے پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو گرام بال نکال لئے ۔٭انقرہ(نیٹ نیوز)صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ترکی دنیا میں توازن قائم کرنے کی پوزیشن حاصل کرچکا۔٭ نیویارک(صباح نیوز) سربراہ عرب لیگ نے کہا ہے کہ امید ہے جوبائیڈن مشرق وسطیٰ پالیسی تبدیل کرینگے۔ ٭موغادیشو (این این آئی ) امریکہ نے صومالیہ سے فوجی نکال لئے ۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)روس میںاپوزیشن رہنما ناولنی کومبینہ طور پر زہر دینے والے شخص کا ڈیٹا لیک کرنے پر پولیس اہلکار پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔٭ بغداد (این این آئی )عراق میں حزب اﷲ بریگیڈز کے ٹھکانوں پر دھماکے ہوئے ہیں۔٭نیو یارک ،بیجنگ(این این آئی) وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ چینی معیشت پہلی بار100ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگئی۔٭برلن(نیٹ نیوز)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاںہیں۔٭لندن(نیٹ نیوز)یورپ اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی ٹرین کا بینک کرپٹ ہونے کا خدشہ ہے۔٭نیویارک(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے سربراہ نے لیبیا کیلئے ژان کوبِس نیا ثالث نامزد کر دیا۔ ٭ماسکو (این این آئی )روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اسرائیل شام سے درپیش خطرات کی ہمیں اطلاع دے ۔٭ برلن (نیٹ نیوز) جرمنی میں 2شامی شہریوں پر دہشت گردی کا مقدمہ شروع کردیا گیا۔٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی ) صیہونی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ، اسرائیل تعلقات مستحکم نہیں ہوسکے ۔٭نیامے (نیٹ نیوز)نائجر میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 8شدید زخمی ہوگئے۔