اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے کمرشل درآمدکنند گان کیلئے مخصوص کیمیکلز درآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے درآمد کو وزارت انسداد منشیات کے این او سی اور کوٹے کے تعین سے مشروط کردیا ۔ کمرشل سطح پر مخصوص کیمیکلز کی درآمد کی اجازت کا نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سلفیورک ایسڈ ، ہائیڈروکلورک ایسڈ، ایسیٹون ، ایتھائل ایتھر اور انتھرالک ایسڈ کی درآمد کی اجازت وزارت انسداد منشیات کے این اوسی اور کوٹے کے تعین سے مشروط ہوگی۔