ملتان (سٹاف رپورٹر) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے رنگ برنگی کپاس کی کاشت کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ زرعی ماہرین کے مطابق کپاس کی یہ ورائٹی کاشتکاروں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ماہرین کی ایک اور کاوش کامیابی سے ہمکنار ہو گئی ۔ ماہرین نے قدرتی طور پر مختلف رنگوں سے مزین کپاس کی کاشت کا کامیاب تجربہ کیا ہے - ابتدائی طور پر بھورے رنگ سمیت دیگر رنگوں کی کپاس کی پانچ اقسام تیار کی گئی ہیں ۔