لاہور، سرگودھا، پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سٹاف رپورٹرز ) راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، ژوب، قلات، سبی، سکھر ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش ہوئی، دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں ، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات، مردان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ، گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت نوکنڈی46، دادو 44، دالبندین میں43 ڈگری ریکارڈ کئے گئے ، لاہور میں گرمی 36 ڈگری تک گئی، آج لاہور میں بارش کا امکان ہے ۔ سرگودھا میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، کالے بادل چھائے رہے ۔ پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پشتخرہ میں ڈیری فارم کی چھت گرنے سے 9 بھینسیں ہلاک اور 9 زخمی ہوگئی۔