لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان نیٹ ویئراینڈ سوئیٹر ایکسپوٹرزایسوسی ایشن کے صدر شہزاد اعظم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل وقت کا تقاضا ہے ،یہ مسئلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی حل کیا جائے ، بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خود مختار ی ختم کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے ،ماضی میں اس مسئلہ پر کشمیر کمیٹی نے کیا کام کیا ہے اس حوالے سے آگاہ کیا جائے ، کشمیر کمیٹی کے سابق چیئر مین مولانا فضل الرحمن عوام کو بتائیں کہ انہوں نے اس مسئلہ کو دنیا میں اجاگر کرنے اوراسے حل کرنے کے لئے کیا کوشش کی۔