کراچی (رپورٹ: طارق اسلم ) پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے وکٹ کیپر بلے باز سابق کپتان سرفراز احمد کو ان فٹ ہونے والے وکٹ کیپر رضوان احمد کی جگہ آسٹریلیا بھیجنے کا گرین سگنل دیدیا گیا ہے ، سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے سب سے بڑے مخالف بولنگ کوچ وقار یونس اس صورتحال میں تذبدب کاشکار ہیں، اور وہ اوپنر عابد علی کو ٹیم میں متبادل وکٹ کیپر کھلانے کے حق میں لابنگ کررہے ہیں، اور میڈیا میں آنے والی خبریں بھی سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے چلائی جارہی ہیںجبکہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے رضوان احمد کی جگہ متبادل وکٹ کیپر کے لئے سینئر کھلاڑی وکٹ کیپر سرفراز احمد کو شامل کرنے کی درخواست چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے کی ہے ، ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔