لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ان کے بارے غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ان کے بارے میں ایک خبر جاری کی گئی کہ انہیں ہالی وڈ میں کام کرتے ہوئے امیتازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جس میں بالکل بھی سچائی نہی ہیں اور انہیں ہالی وڈ میں انجلینا جولی کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت زیادہ عزت دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو اگر مثبت کام کے لئے استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔