اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات کاپہلادور ختم ہو گیا، آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کے عالمی مالیاتی ادارہ کے وفد سے مذاکرات ہوئے ۔ حکام نے آئندہ بجٹ اور ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ۔ مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات، خسارہ کم کرنے اور ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ حکام نے ٹیکس نیٹ اور محصولات کا اہداف بڑھانے کا پلان پیش کیا ۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے اور گردشی قرضے میں کمی کے لیے حکمت عملی پر بھی غور ہوا ۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جبکہ مجموعی طور سات دور ہوں گے ۔ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے سے چھ سے آٹھ ارب ڈالرز کے مالیاتی پیکج کا خواہاں ہے ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات 2مرحلوں میں ہوئے ،پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف ٹیم نے وزارت خزانہ ،سٹیٹ بینک کیساتھ مذاکرات کیے ،دوسرے مرحلے میں ایف بی آر کیساتھ مذاکرات کیے ۔