اسلام آباد(لیڈی رپورٹر،نیٹ نیوز) وفاق نے میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل واپس لے لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی تو وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اپنایا کہ میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل میری ایڈوائس کے خلاف دائرکی گئی، مجھے وفاق کی جانب سے پہلے اپیل دائر کرنے اور اب اپیل پر دلائل نہ دینے کی ہدایات ملی ہیں۔واضح رہے وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر کو معطل کردیا تھا جس پر انہوں نے حکومت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیاتھا،عدالت نے ان کی معطلی کا حکم نامہ معطل کردیا۔