موغادیشو (نیٹ نیوز) صومالیہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔٭واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے وبائی امراض کے ماہر مارک وول ہاؤس نے کہا ہے کہ ویکسین آنے تک کورونا وائرس کہیں نہیں جائیگا، ویکسین کے بعد یہ ایک عام نوعیت کا فلو وائرس بن کر رہ جائیگا۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی بلدیہ نے اسرائیلی ریاستی جبر کی ظالمانہ پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بیوہ خاتون سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرادیا۔٭واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ماسکو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاسوسی کے الزام میں قید ایک بیماری امریکی شہری کو رہا کرے ۔