مکرمی !کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے پیش نظر جو اقدامات کیے گئے ہیں۔ دفعہ144 نافذ ہونے کے سبب سڑکیں ویران اور مارکیٹس بند ہیں جس کے سبب روزانہ دیہاڑی پر جانے والے مزدورں کو روزگار نہ ملنے کی وجہ سے فاقوں کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔ اسلام میں ضرودت مند افراد کی مدد کے لیے زکوۃ کا نظام رائج کیا ہے جوکہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظرزکوۃ ادا کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔لہذا مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ رمضان کا انتظار کیے بغیر زکوۃ کی ادائیگی کی جائے آپ کی زکوۃ کی ادائیگی سے غریب طبقہ فاقوں سے بچ سکتاہے۔حکومت ہر سال رمضان میں زکوۃ کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے رقم کاٹتی ہے میر ی حکومت سے درخواست ہے کہ اس سال زکوۃ کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے رقم نکال کر کروناوائرس کے علاج اور مالی امدادکے لیے مختص کر دی جائے۔تاکہ ہم اپنی عوام کو فاقوں اورکرونا کے سبب مرنے سے بچا سکیں۔ فرحین احمد خان( المصطفیٰ کالونی نیو کراچی)