نیویارک( ندیم منظور سلہری سے )امریکہ میں انتہا پسند تنظیم اور ٹرمپ کے حامیوں میں جھڑپ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے پرچم بھی نذرآتش کردیا گیا۔امریکی شہر سیاٹل میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے ، پولیس نے انتہا پسند تنظیم اینٹیفا کے درجنوں کارکن قانون ہاتھ میں لینے پر گرفتارکرلئے ،ماہرین کے مطابق نفرت کی لہر تیزی سے پھیلنے لگی ہے ، سفید فام نسل پرست تنظیمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر سیاٹل میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ایک انتہا پسند تنظیم اینٹیفا اور صدر ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان ماڑ کٹائی کے مختلف واقعات کے دوران درجنوں افراد زخمی ہوئے پولیس نے اینٹیفا کے حامیوں کی جانب سے امریکی پرچم کو نظر آتش کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی پاداش میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔