بغداد (خصوصی رپورٹ) عراق میں حضرت سیدنا بشرحافی علیہ الرحمہ کے مزارمبارک کے خادم اور مسجد بشرحافی کے امام وخطیب الشیخ عبداللہ متولی المصری انتقال کرگئے ۔ الشیخ عبداللہ متولی عالم اسلام کی عظیم شخصیت تھے ،انتہائی نیک اور پاک صاف شخصیت کے مالک تھے ۔آپ کا شمار عظیم دینی وروحانی شخصیات میں ہوتا تھا۔ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے ۔علاج کے لئے بھارت بھی گئے پھر دہلی سے واپس بغداد لا ئے گئے جہاں آپ کا وصال ہوا۔آپ انتہائی خدمت گزار اور راہ خدا میں خرچ کرنے والے تھے ۔ بالخصوص طلبہ کو کھاناکھلانا اور ان کے کیلئے کتابوں کا انتظام کرنا ان کامستقل عمل تھا۔