واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک پارک کے تالاب سے مگرمچھ اور شارک کے منہ والی مچھلی دریافت ہوئی ہے ۔تالاب سے ملنے والی مچھلی غیرمعمولی تھی کیونکہ اُس کی جسامت دیگر کے مقابلے میں علیحدہ اور شکل مگرمچھ کی طرح تھی۔محکمہ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برآمد ہونے والی مچھلی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُسے ’’مگرمچھ مچھلی‘‘ قرار دیا۔ پولیس نے مطابق یہ مچھلی اُس وقت تالاب سے برآمد ہوئی جب چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات ہورہی تھیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ مچھلی زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکی اور پانی زیادہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے مر گئی جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے مچھلی کو مزید تحقیق کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔