مکرمی !کشمیر کے استحصال کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس ضمن میں آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز ہونے کیساتھ ساتھ بہت سے اہم پروگرامات ہونگے ۔ حکومتی اقدامات سے اختلاف سہی ، لیکن یہ بھی سوچئے کہ ہم اپنے ہی ارباب اختیار کا اس ضمن میں مذاق اڑا کر دشمن کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں ۔ وہ یہی چاہتا ہے کہ عوام اور ارباب اختیار ایک پیچ پر نہ ہوں اور ہم ایسی باتیں کر کے اسے شہ دے رہے ہیں کہ اپنی ہی فوج، اپنی ہی حکومت پر تنقید کرنے کے اس معاملے پر ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آج کشمیر میں جہاد کا اعلان کر کے وہاں ہم اپنی فوج داخل کر دیتے ہیں تو ہمارے دانشور اور تنقیدی ٹولہ اس پر بھی معاف نہیں کریگا۔ یہی سوچ کر اپنی فوج، اپنی حکومت کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کیجئے مگر یوں اپنوں ہی کا مذاق اڑا کر دشمن کو ہم پر ہنسنے کا حوصلہ تو مت دیجئے ۔ پاکستان بحیثیت فریق اگر اور کچھ نہیں کر سکتا تو اسے کم از کم بولنے سے تو مت روکیں ۔ (محمد نورالہدیٰ لاہور)